27 دسمبر 2010 - 20:30

مقبوضہ فلسطین میں چار لاکھ سال قدیم انسان کے آثار ملے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مظابق ماہرین آثار قدیمہ کو مقبوضہ فلسطین میں ایک غار کی کھدائی کے دوران انسانی دانت ملے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دانت چار لاکھ سال قدیم انسان کے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنسدانوں کی ٹیم نے مقبوضہ فلسطین میں2000 میں ایک قدیم غار کی کھدائی کی جس کے بارے کہا جاتا ہے کہ یہ قدیم تاریخی جگہ ہے اور یہاں سے سائنس دانوں کو ملنے والے دانت موجودہ انسانوں کی طرح کے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ انسان کی ابتداء براعظم افریقا سے شروع ہوئی اور پھر وہ ہجرت کرتے ہوئے اس خطے میں آئے۔

........

/110